افغانستان میں 3 خواتین سمیت 12افراد کو مختلف جرائم پر کوڑے مارے گئے

12:46 PM, 24 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کابل :افغانستان میں 3 خواتین سمیت 12افراد  کو مختلف جرائم پر کوڑے مارنے کی سزا دے دی گئی ۔

طالبان حکام کے مطابق افغانستان  کے صوبے لوگر میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں خواتین سمیت درجن افراد کو کوڑوں کی سزا دے دی گئی ،   سزا حکومت  کے رہبر اعلیٰ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدائت پر  عدالت کی جانب سے دی گئی ، سزا پانے والے افراد   چوری ،  لوٹ مار، قتل ، زنا اور کیسے متعدد جرائم میں  ملوث تھے۔

 واضح رہے کہ  طالبان حکومت   کے دور حکومت میں عدالت نے   دوسری بار کوڑوں کی سزا سنائی ہے  ۔

مزیدخبریں