کابل :افغانستان میں 3 خواتین سمیت 12افراد کو مختلف جرائم پر کوڑے مارنے کی سزا دے دی گئی ۔
طالبان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں خواتین سمیت درجن افراد کو کوڑوں کی سزا دے دی گئی ، سزا حکومت کے رہبر اعلیٰ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدائت پر عدالت کی جانب سے دی گئی ، سزا پانے والے افراد چوری ، لوٹ مار، قتل ، زنا اور کیسے متعدد جرائم میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت کے دور حکومت میں عدالت نے دوسری بار کوڑوں کی سزا سنائی ہے ۔