ٹویٹر پر براہ راست ویڈیو چیٹس کا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

 ٹویٹر پر براہ راست ویڈیو چیٹس کا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

فرانسسکو :ٹویٹر  کے مالک ایلون مسک نے  ایلون نے ٹویٹر کے براہ راست پیغامات کی خصوصیت میں آواز اور ویڈیو چیٹس کو بھی شامل کرنے کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایلون مسک نے ان منصوبوں کا انکشاف ٹوئٹر کے صدر دفتر سان   میں  ایک میٹنگ  کے دوران کیا ، میٹنگ میں سی ای او مسک نے 'Twitter 2.0' کے نام سے ایک پریزنٹیشن دکھائی، جس میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر نئی خصوصیات کے لیے منصوبے اور فریم ورک شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا  کمپنی کو انکرپٹڈ DMs وائس چیٹس اور ویڈیو چیٹس کے لیے کام شروع کرنا چاہیے، یہ سب براہ راست پیغامات کے اندر ہے۔

صارفین کی پرائیویسی کے تئیں اپنی لگن کو ظاہر کرتے ہوئے  مسک نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انکرپٹڈ چیٹ فیچر ٹوئٹر صارفین کو زیادہ سے زیادہ رازداری فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا "ہم صارفین کو اس قابل بنانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی رازداری کے بارے میں فکر مند ہونے  نہ ہوں  اور ویٹر پر ڈیٹا کی خلاف ورزی کے بارے میں فکر مند ہوئے بغیر اسکا استعمال کریں ، جس کی وجہ سے ان کے تمام DMs ویب پر آئیں، یا یہ سوچیں کہ شاید ٹویٹر پر کوئی جاسوسی کر سکتا ہے۔ 

سی ای او نے مزد کہا کہ   ٹویٹر سے کوئی بھی صارف کے ڈی ایم تک رسائی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہئے چاہے ان کے سر پر بندوق ہو۔

 ماہرین کا خیال ہے کہ مسک کا انکرپٹڈ پیغامات لانے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ منصوبہ بند خصوصیات کے ساتھ ٹویٹر ماضی کے ان واقعات سے آسانی سے بچ سکے گا جہاں صارفین اور کاروبار کے درمیان متعدد چیٹس انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی تھیں۔
 

مصنف کے بارے میں