اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا ،ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کو آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ اتحادیوں نے اعلان کیا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کا ہر فیصلہ قبول کریں گے ، اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ زریر اعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، آصف زرداری ، چودھری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے تمام اتحادی جماعتیں شہبازشریف کے فیصلے کی تائید کریں گی۔