اسلام آباد : پی آئی اے کے (اے ٹی آر) طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے ۔پائلٹ کے مطابق دوران فلائٹ انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد ارہا تھا، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلہ پر طیارہ کو 2240 پر"مےڈے کال" دی تھی جس پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا۔
پائلٹ نے جہاز کو 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیا، جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 پر پارکنگ بے پہنچا، احتیاطی طور پر انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا تھا۔جہاز میں 54 مسافر سوار تھے، طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔