لاہور :عمران خان نے اپنی ایمنسٹی اسکیم کو غلطی قرار دیتے ہوئے رئیل اسٹیٹ مافیا کو سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی ایمنسٹی اسکیم کو غلطی قرار دیتے ہوئے رئیل اسٹیٹ مافیا کو سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ہے ، انہوں نے اپنے دور حکومت میں رئیل اسٹیٹ کا کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم شروع کی تھی ، ایک ایمنسٹی اسکیم کے ایک سال بعد دوسری ایمنسٹی اسکیم لے آئے۔
راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جیسے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کی تشہیر کیلئے عمران خان نے اپنے وزیراعظم ے عہدے کا بھی لحاظ نہیں کیا،پروجیکٹ سے ہزاروں کی تعداد میں کسان متاثر ہوئے جو آج بھی پریشان ہیں۔