تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن بھی’’ لبیک ‘‘کے آستانے پر پہنچ گئی 

11:02 PM, 24 Nov, 2021

لاہور :حکمران جماعت تحریک انصاف کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن بھی تحریک لبیک کے آستانے پر پہنچ گئی ،امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی سے مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔

ترجمان  ٹی ایل پی کاکہنا ہے کہ امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی کی رہائی کی مبارکباد دینے پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پہنچا جہاں انہوں نے سعد حسین رضوی کو رہائی کی  مبارکباد کیساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔

اس موقع پر امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہمیشہ دروازے کھلے رہتے ہیں ،سیاست میں دلوں کو بڑا کرنا پڑتا ہے ،ترجمان  ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ دونوں وفود کے درمیان ملاقات جذبہ خیر سگالی کے تحت ہوئی ۔

ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا مسلم لیگ نواز کے وفد میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر کیساتھ مہر اشتیاق احمد ،ڈپٹی میئر لاہور مہر محمود اور میاں طارق شامل تھے ،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے آئندہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا ۔

مزیدخبریں