شہباز شریف کا تحریک انصاف کی حکومت سے متعلق اہم ٹوئٹ

07:20 PM, 24 Nov, 2021

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس بحران سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کس طرح ملک چلا رہی ہےوایک بحران کے بعد دوسرا بحران جنم لے رہا ہے۔

شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گڈ گورننس کا اندازہ آپ ملک میں جاری بحرانوں سے لگا سکتے ہیں،حکومت گورننس میں بہت  پیچھے جبکہ عوام کو ہر بحران کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا حکومت بحرانوں سے نمٹنے کے بجائے میڈیا پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے ،انہوں نے کہا اگراب بھی بروقت فیصلے نہ کئے گئے تو مزید بحران جنم لینگے ۔

مزیدخبریں