لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس بحران سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کس طرح ملک چلا رہی ہےوایک بحران کے بعد دوسرا بحران جنم لے رہا ہے۔
The gas crisis is another example of how PTI regime is mismanging the country leading to one crisis after the other. Governance takes a backseat & people are sure to suffer when all you care for is the optics and media theatrics instead of policy deliberations & timely decisions.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 24, 2021
شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گڈ گورننس کا اندازہ آپ ملک میں جاری بحرانوں سے لگا سکتے ہیں،حکومت گورننس میں بہت پیچھے جبکہ عوام کو ہر بحران کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا حکومت بحرانوں سے نمٹنے کے بجائے میڈیا پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے ،انہوں نے کہا اگراب بھی بروقت فیصلے نہ کئے گئے تو مزید بحران جنم لینگے ۔