چٹاکانگ: بنگلا دیشی آل راونڈر شکیب الحسن ان فٹ ہونے کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ۔
پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 نومبر سے چٹاکانگ میں ہوگا جس سے قبل بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
Shakib Al Hasan has failed to recover from a hamstring injury in time for the first Test against Pakistan, which begins on Friday #BANvPAK
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 24, 2021
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اب تک ہیمسٹرنگ انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکیں گے اور انہیں ابھی بھی آرام کی ضرورت ہے جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری طرف بنگلادیشی آل راؤنڈر کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت بھی ان کی فٹنس سے مشروط کی گئی ہے تاہم اس دوران ان ری ہیب کا مرحلہ جاری ہے اور وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔