آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ،کپتان بابر اعظم نے سب کو مات دیدی 

06:32 PM, 24 Nov, 2021

دبئی:آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی جس میں بابر اعظم اپنی شاندار کارکردگی کے بعد ایک دفعہ پھر نمبر 1 پوزیشن پر موجود ہیں ۔

آئی سی سی رینکنگ کےمطابق محمد رضوان کو بھی ایک درجہ ترقی مل گئی ،رضوان پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان 809 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر اور جنوبی افریقہ کے ایڈن ماکرم تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، ایڈم زمپا اور عادل راشد موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ شاداب خان بھی دو درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزیدخبریں