احتساب عدالت سے مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا

04:44 PM, 24 Nov, 2021

 

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیس میں مریم نواز کی استدعاقبول کرتے ہوئے سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیس میں مریم نواز کی احتساب عدالت فیصلے کے خلاف اعتراضات پر سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی۔

مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دینے کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ سماعت کو چند روز کیلئے ملتوی کیا جائے ۔

عدالت نے استدعا قبول کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی جس کے بعد کیس کی سماعت اگلے ماہ 8 دسمبر کو کی جائے گی ۔

مزیدخبریں