جرمنی میں نئے کورونا کیسز کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نئی کورونا پابندیاں عائد 

04:26 PM, 24 Nov, 2021

فرینکفرٹ: جرمنی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئی کورونا پابندیوں کا اعلان کر  دیا گیا ۔ 

 نئی پابندیو ں کے تحت اب عام شہری صرف اسی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر سکیں  گے جب ان کے پاس کورونا  بیماری کے بعد صحت یابی یا  مکمل ویکسینیشن کا کارڈ موجود ہو گا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے شہریوں کے لیے جہاں تک ممکن ہو گھر پر ہی کام کریں ۔

جرمنی میں گزشتہ چند ماہ میں ماہ نومبر میں کورونا کیسز کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔

واضح رہے کورونا پابندیوں کی منظوری گزشتہ ہفتے جرمن پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے دی تھی۔ 

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ3 ماہ میں یورپ میں کورونا سے مزید 7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حالیہ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر یہی صورت حال رہی تو مارچ 2022 تک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

مزیدخبریں