مسلم لیگ ن کے سارے لوگوں نے اقامے لئے ہوئے ہیں ، وزیر مملکت فرخ حبیب

03:53 PM, 24 Nov, 2021

اسلام آباد : وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد عدلیہ برداشت نہیں کرسکتی کیونکہ سسٹم کوکرپٹ کرنے والے یہی لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف نے جو کچھ کہا وہ حقیقت نہیں ہے ۔

وزیرمملکت فرح حبیب نےمریم نواز شریف کی پریس کانفرس کے جواب میں کہا کہ پوری ن لیگ نے اقامے لئے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے غریب عوام کے پیسے کو لوٹا اور باہر کے ملکوں میں جمع کرائے ہیں ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان بائیس سالہ جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے اور عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئے ۔ عمران خان ان کی طرح کسی جرنیل کو گود میں بیٹھ کر نہیں آیا ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پرویز مشرف کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیا تھا ۔ انہوں نے رام لیلاکی کہانی پریس میں بیان کی ہے ۔ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ۔ ان کے بھائی نے کہا تھا کہ الحمد للہ لندن میں چاروں فلیٹ ہمارے ہیں ۔

میرا مریم نوازشریف سے سوال ہے کہ انہوں نے کس حیثیت سے چینلز کو اشتہار نہ دینے کی بات کی تھی ۔ یہ اداروں پر حملے کررہی ہیں ۔ مریم نواز کے خلاف سزا کی اپیل کو  تین سال ہوچکے ہیں  آج تک لندن فلیٹس کی رسیدیں نہیں ملیں ۔

مزیدخبریں