اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ہو تا ہے تو مریم نواز کو کمشن چاہئے ہوتا ہے ۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کے دور میں بینظیر بھٹو کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی تھیں جب انہوں نے جمائمہ خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی تھی کیا اس پر کمشن نہیں بننا چاہئے ۔
ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ ان کے وکلاء بار بار عدالتوں میں تاریخیں لے کر کیس لڑتے ہیں ۔ ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ان کو کیا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ
مریم نواز شریف نےٹی وی پر کہا ہے کہ اشتہار نہ دینے کی ویڈیو میری تھی تو ان سے سوال ہے کہ انہوں نے کس حیثیت سے ٹی وی چینلز کو اشتہار نہ دینے کی بات کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ہماری بہن ہیں وہ ہمارے لئے بہت محترم ہیں لیکن ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے سارے جھوٹ پکڑے جاچکے ہیں ۔ ان کی لندن میں بھی پراپرٹی مل چکی ہے۔ اب ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے اب وہ جو چاہتی ہیں ایسا نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف جب بھی بولتی ہیں جھوٹ بولتی ہیں ان کے کہنے پر کسی جج یا جرنیل کی پگڑی نہیں اچھالی جاسکتی ۔
انہوں نے ملک کے غریب عوام سے ظلم کیا ہے انہوں نے قوم کے خزانے پر ڈاکے مارے ہیں ۔ ملک کی عدلیہ پر ن لیگ کے حملے آج سے نہیں کئی سال پرانے ہیں ۔