اردو کی باکمال شاعرہ پروین شاکر کی 69ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

 اردو کی باکمال شاعرہ پروین شاکر کی 69ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

لاہور: خوشبو کی شاعرہ کے لقب سے شہرت پانے والی  اردو کی باکمال شاعرہ پروین شاکرکی 69ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔


پروین شاکر نے 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں آنکھ کھولی۔  تعلیمی دورکے اوائل سے ہی اردو مباحثوں اور مختلف علمی و ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہیں، تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ نو برس شعبہ تدریس سے منسلک رہیں۔ خوشبو کی شاعرہ کے لقب سے شہرت پانے والی پروین شاکر نے اردو غزل کی رومانوی کیفیت کو نسوانی آہنگ سے نوازا اور ان کا پہلا ہی مجموعہ ’خوشبو‘ کو ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ شاعری کے میدان میں دیکھتے ہی دیکھتے پہلی پہچان بن گیا۔ پروین شاکر کا پہلا مجموعہ 1976ء میں شائع ہو ا تو ملک بھر میں اردو کی باکمال شاعرہ کے چرچے ہونے لگے جس کے بعد ماہِ تمام، خود کلامی اور انکار نے شائقینِ شاعری کے دل موہ لیے۔
 پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو ایک کار حادثے کا شکار ہو کر  خالقِ حقیقی سے جا ملیں لیکن خوشبو کی شاعرہ کے مجموعے اور  کتابیں  آج بھی   زبانوں پر زندہ ہیں۔