ایوارڈ یا چائے کا کپ؟ فواد چوہدری نے ابھی نندن کی دلچسپ ویڈیو شئیر کر دی

12:07 PM, 24 Nov, 2021

لاہور (ویب ڈیسک):  فواد چوہدری نے بھارتی فضائیہ کے   گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کی دلچسپ ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کر دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات فواد چوہدری نے حال ہی میں  بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارتی ائیر فورس کے افسر ابھی نندن سے متعلق ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ  پر شیئر کی۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1463155981869793283?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463155981869793283%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24urdu.com%2F24-Nov-2021%2F40668

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھینندن کو بھارتی ایوانِ صدر میں ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے جبکہ ویڈیو میں ایڈیٹنگ کرکے ایوارڈ کی جگہ ’چائے کا کپ‘ دیا جارہا ہے۔ویڈیو میں وہ کلپ بھی شامل ہے جس میں اُنہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے اُن کا طیارہ گِرایا جس کے بعد مقامی شہریوں نے اُن پر تشدد کیا اور پاک آرمی کے جوانوں نے اُنہیں بچایا۔اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں وہ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ابھینندن کی پاکستانی عوام کے ہاتھوں پٹائی ہورہی تھی۔ فواد چوہدری نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ویڈیو کے عنوان میں ہیش ٹیگ AbhiNoneDone بھی لکھا۔
 خیال رہے کہ بھارت نے گروپ کیپٹن ابھی نندن  ورتھمان کو ویر چکرا ایوارڈ اپنی خفت مٹانے کیلئے دیا  جس کیلئے فروری 2019 کے واقعے سے متعلق جھوٹ اور بے بنیاد کہانی بھی گڑ ھ لی ۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے بھارتی حکومت کی جانب سے  ابھینندن ورتھمان کو  ’ویر چکرا‘ ایوراڈ دینے پر دلچسپ ردِ عمل کا بھی اظہار کیا تھا۔ فواد چوہدری  نے  اپنے ٹویٹ میں   بھارت کے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کو کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ' ابھی نندن سوچ رہا ہو گاکہ  مجھے کہاں لے کر جا رہے ہو، میں نے کیا کیا ہے'

مزیدخبریں