ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

10:35 AM, 24 Nov, 2021


اسلام آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں  ابھی چند روز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔تاہم گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے ۔  خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری  متوقع ہے۔ جبکہ سکردو، استور اور گلگت میں برفباری اور سرد ہواؤں سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب بالخصوص  شہر لاہور کے باسیوں  کو سموگ سے بچنے کیلئے بارش کا انتظار ہے۔ شہریوں کو اُمید ہے کہ  بارش اور ہوا کے رخ میں تبدیلی کی وجہ سے  سموگ کا تازہ حملہ پسپا ہو جائے گا تاہم عوامی حلقوں میں سموگ کے مسئلے کے مستقل حل کی تلاش کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔





مزیدخبریں