احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

10:06 AM, 24 Nov, 2021

احمد پور شرقیہ: بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق احمد پور شرقیہ میں خانقاہ شریف بائی پاس روڈ پر آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔،آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر آئل تھا ، تاہم فائربریگیڈ کے عملے  نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا۔ واقعے میں کسی قسم کا کوئی  جانی نقصان  نہیں ہوا۔ریسکیوذرائع کےمطابق آئل ٹینکر کراچی سے شیخوپورہ کی طرف جا رہا تھا ۔

یاد رہے کہ چار سال قبل بھی   بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر  الٹ گیا تھا جس کے بعد مقامی افراد تیل جمع کرنے کی غرض سے پہنچے تو اچانک آگ بھڑک اٹھی، کچھ دیر بعد آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا  جس نے  20بچوں اور خواتین سمیت152سے زائد افراد  کی جان لے لی ۔

مزیدخبریں