کراچی :ملک میں آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں میں اچانک حیران کن کمی دیکھنے میں آئی جس نے سونے کے سوداگروں کو بڑا جھٹکا دیدیا ،
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار میں جیو لرز ایسو سی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں دو ہزار 350 روپے کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ،جسکے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ دس ہزار 500 روپے ہو گئی ۔
صرافہ بازار میں دس گرام سونے کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 94 ہزار 736 روپے ہو گئی ،سونے کی قیمت میں کمی کیساتھ ڈالر کی قیمت میں بھی 96 پیسہ کمی دیکھنے کو ملی ،انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 160.09 روپے مقرر ہو گئی ۔