ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

02:33 PM, 24 Nov, 2020

لاہور : ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) نے  دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2018 کے بعد تمام دو سالہ ڈگریوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ اب کسی بھی کالج سے بی اے ، بی ایس سی اور بی کام کی ڈگری نہیں ملے گی ۔ 

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے ، اور  یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگراموں میں داخلے بند کردیں ۔

کیونکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی بھی ڈگری کو تسلیم نہیں کریگی ۔واضح رہے کہ دو سالہ پروگرام کا مسلہ ایک لمبے عرصے سے چلا آرہاہے ،  ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہناہے کہ تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی اشد ضرورت تھی ۔ 

تعلیمی اصلاحات کے بغیر ہمارے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں لائی جاسکتی ہے ۔ چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ 2017 میں یونیورسٹیز کو دوسالہ ڈگری پر پابندی کا کہاگیا تھا جس پر اعتراض نہ کیا گیا ۔ اب یونیورسٹیز کو دو سالہ ڈگری پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا کہہ دیا ہے ۔ 

مزیدخبریں