حرم مکی میں زمزم تقسیم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ 

The most unique way to distribute Zamzam in Haram makki
کیپشن: فوٹو: واس

مکہ مکرمہ :سعودی  وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کے دوبارہ شروع ہوتے ہی  عالمی وبا کے ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کئی اہم ترین اقدامات کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اور معروف ترین شخصیت  ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے حرمِ مکی میں اس بار کورونا ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے عمرہ زائرین کی خاطر  زمزم کی بوتلوں کی تقسیم کے لیے ریڑھیوں کا انتظام کیا ہے ۔ سعودی عرب کی معروف ترین نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے   حرم کے درمیان زمزم کی بوتلیں اور ان کی سپلائی کو بہتر اور یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار پر زور دیا ہے ۔ 

ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کے ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے حرم کے اندورنی اور بیرونی حصوں میں زمزم کی بوتلوں کی سپلائی جاری رہنی چاہیے ۔اس موقع پر انہوں نے زمزم سپلائی کرنے والے ادارے کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین حرم کو زمزم پلانا بہترین کام ہے جسے انتہائی منظم انداز میں انجام دیا جارہاہے ۔ 

حرمین انتظامیہ کا کہناہےکہ عمرہ زائرین اور مقامی زائرین کے لیے راستے بنادیے گئے ہیں ۔نماز ادا کرنیوالوں کے لیے حصے مخصوص کردیے گئے ہیں ۔ ایس او پیز کے تحت ہی اب عمرے کا طریقہ کار ایسا کردیا گیا ہے کہ جو بھی عمرہ کےلیے حرم میں داخل ہوگا وہ ایک مخصوص طریقہ کار کو اپناتے ہوئے عمرہ ادا کرے گا۔

اس طریقہ کار کے تحت عمرہ زائرین ایک ہی بار میں تمام مراحل طے کرتے ہوئے حرم سے باہر  نکلیں گے  ، حجر اسود کے ارد گرد کا ایریا بند کردیا گیا ہے ۔ یہ ایس او پیز ملکی اور غیر ملکی تمام زائرین کے لیے بنائے گئے ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے ضروری ہے ۔