نواز شریف پاکستان آکر والدہ کے جنازے میں شرکت کر سکتے ہیں، ان پر کوئی قدغن نہیں، شبلی فراز

11:12 AM, 24 Nov, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، وہ آئیں اور مرحومہ شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے لیگی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈا دانستہ اس معاملےمیں سیاست کرنا ہے، آپ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟

گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں شبلی فراز نے لکھا تھا کہ اپوزیشن اپنے جلسے جلوسوں سے کے ذریعے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے تناظر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاسی مفاد پرستی میں عوام کی کوئی پرواہ نہیں کر رہی۔

وفاقی وزیر کورونا کے شدید خطرات کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے جلسوں کے انعقاد کو ظلم قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے کارکنوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں