اسپیشل سروسز گروپ(ایس ایس جی ) دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے: آرمی چیف

06:15 PM, 24 Nov, 2018

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آرمی چیف نے کرنل کمانڈنٹ کی انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی.

اس موقع پر میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ ایس ایس جی کے بیجز بھی لگائے گئے.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ایس ایس جی کی خدمات کو سراہا.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے، ایس ایس جی نے ماہرانہ کارکردگی سے خود کو بہترین فورس ثابت کیا ہے.آرمی چیف نے کہا کہ ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ قربانیاں قابل قدرہیں، ایس ایس جی نے اپنی محنت،عظیم قربانیوں کی بدولت یہ مقام حاصل کیا.

 
 

مزیدخبریں
Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0