مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری کے نزدیک سڑک پر بارشوں کے باعث زمین اچانک دھنس گئی ،
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ فیکٹری کے قریب زمین دھنس گئی ۔ تاہم ریسکیو ذرائع کے بروقت پہنچنے کے بعد کوئی ناگہانی صورتحال پید ا نہیں ہوئی ، سیکیورٹی حکام نے اس کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کرکے انتباہی بورڈ لگادیئے ہیں۔
خیال ظاہر کیا جارہاہے سڑک دھنسنے کی وجہ حد سے زیادہ بارشوں کا ہونا ہے ۔