مکہ مکرمہ: سعودی عر ب میں رواں برس موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، اور ان بارشوں کی وجہ سے شہریوں کا کافی مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہاہے ، انہی شہریؤں میں مکہ کی مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کو بھی کافی مشکل کا سامنا ہے ،موسلا دھار بارش کی وجہ سے گزشتہ روز (جمعہ) کو حرم شریف کی تاریخ میں فجر کی نماز مختصر ترین ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حرم مکی میں صبح 5بجکر 17منٹ پر مسجد الحرام میں اذان ہوئی جس کے فوری بعد ہی تکبیر پڑھی گئی اور اس کے بعد امام حرم شیخ سعود الشریم نے سورة فیل اور سورة اخلاص پڑھ کر 5بجکر26منٹ پر فجر کی نماز کا سلام پھیر دیا۔ برساتی موسم کی وجہ سے اس موقع پر بجلی چمکتی دکھائی دی۔