پاکستان کی دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

10:55 AM, 24 Nov, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے جبکہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں پویلین لوٹ چکے ہیں۔ محمد حفیظ اور امام الحق 9،9رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطیاں نہ دہرانے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا ہے،پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،پہلے میچ میں پاکستان کو چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گذشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے اور پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں، انہیں اب نہیں دہرائیں گے۔

مزیدخبریں