پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص اتار چڑھاو کے بعد مندی کا شکار

09:17 PM, 24 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبار حصص اتار چڑھائو کے بعد مندی کا شکار ہو  گیا  اور کے ایس ای 100انڈیکس 40300 پوائنٹس کو  چھونے کے بعد  40200 پوائنٹس  کی سطح پر واپس آ  گیا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کاروبار کاآغاز ملے جلے رجحان سے ہوا ،توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ ،ٹیلی کام اور ریفائنری سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40365.79پوائنٹس کی حد پر جا پہنچا تاہم سرمائے کا سلسلہ رکنے اور بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا ٹریڈنگ کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک موقع پر ریکوری بھی دیکھی گئی مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں17.80پوائنٹس کی کمی سے 40248.41پوائنٹس پر آگیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 7.21پوائنٹس کی کمی سے 29011.15پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 26.22 پوائنٹس بڑھ کر 20329.90پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہکے ایم آئی 30 انڈیکس میں 127.59 پوائنٹس کا اضافہ رہا ۔ مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 1ارب41کروڑ75لاکھ34ہزار972روپے کم ہو کر 83کھرب56ارب 6کروڑ66لاکھ 57 ہزار 350 روپے رہ گیا ۔ مارکیٹ میںجمعہ کو مجموعی طور پر342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،168میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 10 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار 780 شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 10کروڑ18لاکھ 39ہزار سے زائدحصص کاکاروبار ہواتھا ۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 345 روپے کے اضافے سے 7245 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 75.75 روپے کی تیزی سے 1590.75 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 549.99 روپے کی مندی سے 10450 روپے اور باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت بھی 125 روپے کی کمی سے 2375 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 5.69 روپے سے شروع ہو کر 6.01 روپے پر بند ہوئی جبکہ آزگارڈ نائن کے 95 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے 14.80 روپے سے شروع ہو کر 15.32 روپے پر بند ہوئے۔

مزیدخبریں