راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت نے کامیاب کارروائی میں 2دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور باررود برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی،اوچ،گلستان اورڈیرہ مرادجمالی میں کامیاب کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے46کلوبارود،دستی بم،اسلحہ اوربارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سے خو دکش حملے کیلئے تیارکی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
آپریشن رد الفساد ، بلوچستان میں 2 دہشت گرد گرفتار
07:56 PM, 24 Nov, 2017