پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور

07:11 PM, 24 Nov, 2017


لاہور:پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے سے متعلق متفقہ قراردار منظور کرلی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق قرار داد اد مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں حکومتی رکن صوبائی اسمبلی محمد وحید گل نے پڑھی ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ہم مسلمان اللہ رب العالمین کو وحدہ لا شریک اور محمد رسول ﷺ کو آخری نبیﷺ ہونے پر ایمان رکھتے ہیں اور ختم نبوتﷺ کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس کا دفاع ہمارا ایمانی فریضہ ہے اور آئین پاکستان نے بھی اس کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے ۔ اس لئے نسل نو کو عقیدہ ختم نبوتﷺ کی ضرورت و اہمیت کے عنوان سے با خبر رکھنے کے لئے مسلمان طلباء و طالبات کے لئے لازمی مضمون قرار دیا جانا لازم ہے ۔


لہٰذاا صوبائی اسمبلی کا یہ نمائندہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے عنوان سے نصاب تعلیم میں مضمون شامل کیا جائے۔قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

مزیدخبریں