لاہور: تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا ''پول ''کھل چکا ہے انکو کوئی 'پول' مقبول نہیں بناسکتا ' جن کا جینا مر نا کر پشن کیلئے ہے وہ اپنی سیاسی موت مر رہے ہیں، حکمرانوں کی کر پشن بچانے میں ان سے ہاتھ ملانیوالوں کو بھی عوام مستر دکر دیں گے، حکمرانوں کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہے جو انکے ساتھ بیٹھے گا وہ بھی انکے ساتھ ہی ڈوب جائے گا ،عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں آنیوالے انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کلین سویپ کر یگی، پشاور میں ایڈ یشنل آئی جی اور انکے گن مین کی دہشت گردی میں شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔
جمعہ کے روز شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کی علامت بن چکے ہیں اس لیے وہ جتنے مر ضی پول کروالیں وہ قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے، قوم اب آئندہ انتخابات میں انکو نشانہ عبر ت بنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے بچائوکیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں مگر ملک میں سپر یم کورٹ سمیت تمام ادارے کر پشن کے خاتمے کیلئے قوم کیساتھ متحد ہے اس لیے اب حکمرانوں کی بچائو کی کوشش اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کر پشن کر نیوالے جیلوں میں ہوں گے اور قوم کو کر پٹ او ر لوٹ مار کے نظام سے نجات ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔