سعودی قومی ترانے کے خالق ابراہیم خفا جی انتقال کر گئے

05:46 PM, 24 Nov, 2017


ریاض : سعودی قومی ترانے کے خالق ابراہیم خفاجی 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ابراہیم خفاجی مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں زیرعلاج تھے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ابراہیم خفاجی پہلے شخص ہیں جنہوں نے سعودی عرب کا قومی ترانہ تحریر کیا۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے 6 ماہ سے زیادہ عرصے میں قومی ترانہ تیار کیا تھا۔

مزیدخبریں