آصف زرداری اور بلاول بھٹو مخالفین کے سر پر ننگی تلواریں ہیں: قمر زمان کائرہ

05:26 PM, 24 Nov, 2017


لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی غیر مقبولیت کی گردان کرنیوالوں کوانتخابی مقابلے میں تارے نظر آئیں گے2018کا انتخاب مخالفین کے ہوش گم کر دے گا آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مخالفین کے سروں پر ننگی تلواریں ہیںیہ طے شدہ حقیقت ہیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر ملکی سیاست نا مکمل ہے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی کارکنوں کو نظر انداز کر کے اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے خود ساختہ لیڈروں کا پیپلز پارٹی میں وجود نا قابل برداشت ہو گاہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ساتھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں آج تک پارٹی کیساتھ رہنے والے پرانے وفادارورکر پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہیں ۔


انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایک ہی گھر میں دو 2 جھنڈے لگانے والوں کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں کو ایسے ورکروں پر اعتماد ہے اس موقع پروفد نے قمر الزمان کائرہ کو سانگلہ ہل کی سیاسی صورتحال اور کارکنان کے متعلق آگاہ کیا۔

مزیدخبریں