کراچی میں بسوں کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سکول جاتی بچی جاں بحق

05:07 PM, 24 Nov, 2017


کراچی: ایک المناک حادثہ میں دو بسوں نے ریس کے دوران موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کمسن 6سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ٗ علاقہ میدان جنگ بن گیا اور عوام نے بسوں کو آگ لگا دی


تفصیلات کے مطابق آج صبح ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان سگنل کے قریب دو بسیں تیز رفتاری سے ریس لگاتی ہوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ سکینہ جاں بحق ہوگئی،متوفیہ کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی،اس حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بس کے شیشے توڑ دیئے اور بس کو آگ لگا ڈی


اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی تاہم مشتعل افراد نے پولیس کی موجودگی میں دو بسوں کو آگ لگادی جس سے گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

مزیدخبریں