بجلی چوری کی فوٹیج بنانا جرم بن گیا، نمائندہ نیو نیوز حوالات میں بند

03:43 PM, 24 Nov, 2017

نوشہرہ: تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا انوکھا ایکشن۔ نوشہرہ کے تھانہ اکوڑہ خٹک کی بجلی چوری کی فوٹیج بنانا جرم بن گیا۔

 نیو نیوز نوشہرہ کے نمائندے فرحت شاہ نے تھانہ اکوڑہ خٹک کی جانب سے بجلی چوری کی فوٹیج بنائی تو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمرہ توڑنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا۔

اس سے قبل بھی فرحت شاہ تھانہ کوڑا خٹک کی پولیس کا نوجوان پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنا بے نقاب کر چکے ہیں۔ جس پر انھیں دھمکیوں کا سامنا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں