پدماوتی تنازع، بھارتی شہری جان کی بازی ہار گیا

پدماوتی تنازع، بھارتی شہری جان کی بازی ہار گیا

ممبئی:فلم "پدماورتی "تنازع بہت خطر ناک سطح تک پہنچ گیا ہے۔اس فلم کے پیدا ہونے والے حالات نے بھارت بھر میں خوف و حراس پھیلا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قلعے پر ایک شخص قلعے کی دیوار کے ساتھ لٹکایا گیا ہے جس کے ساتھ ایک پیغام بھی چھوڑا گیا ہے"ہم پتلے جلاتے نہیں لٹکاتے ہیں "۔
یہ افسوس ناک واقع آج صبح جے پور سے 20کلومیڑکی دوری پر پیش آیا ۔پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن ابھی یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ خودکشی تھی یا قتل۔


یاد رہے کہ فلم "پدماوتی " نے بھارت بھر میں ہلچل مچا رکھی ہے۔سجنے لیلا بھنسالی پر نہ صرف تشدد کیا جا رہا ہے بلکہ دیپکا اور سنجے اور لیلا بھنسالی کی سر کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی ہے۔لیکن اب تو ظلم کی انتہا ہ ہی ہو گئی ہے کیونکہ اب معصوم شہریوں کے خون کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔