ممبئی: ویسٹ انڈین کرکٹ ڈیوائن براوو اب بنگالی گانا گائیں گے۔ڈیوائن براوو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بنگالی گانا گائیں گے. اب وہ سنگر اور کمپوزر کوشک ہاسن تپوش کے تیار کردہ گانے میں ان کے ساتھ آواز کا جادو جگائیں گے. اس گانے کا ابتدائی بول بھالوباشی، بھالوباشی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے گانے چیمپئن نے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ڈیوائن براوو نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس گانے کے ابتدائی بول گا بھی رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ گانا ریلیز کردیا جائے گا۔