لاہور:سلاٹر ہاؤس سے مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، 6 ملزمان گرفتار

12:36 PM, 24 Nov, 2017

لاہور: لاہور میں نواں کوٹ پولیس نے بند روڈ پر بکرا منڈی سلاٹر ہاؤس میں چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 50 من گوشت برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق سلاٹر ہاؤس سے 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 3 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور دکانوں پر سپلائی کرتے تھے۔

ملزمان میں شمشاد، سلمان، راشد، خالد، افتخار، شہزاد، آصف، زاہد اور ماجد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں