سنجے لیلا بھنسالی پر تشددکی ویڈیو لیک

11:45 AM, 24 Nov, 2017

ممبئی:معروف بھارتی فلمسازسنجے لیلا بھنسالی پر بھارتی عوام نے شدید تشدد کر کے ان کی درگت بنا ڈالی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی پر تشددکی ویڈیو لیک ہو گئی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد فلم پدماوتی کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے نہ صرف ہنگامہ آرائی کی بلکہ سنجے لیلا بھنسالی پر شدید تشدد بھی کیا۔


یاد رہے کہ مشتعل افراد نے دھمکی دی کہ اگر فلم کی نمائش کی گئی تو سینما گھروں کو جلا دیں گےاور ساتھ ہی ساتھ سنجے لیلا اور دیپکا کے سر کی قیمت بھی مقرر کر د ی گئی تھی۔ لہذا فلم کی ٹیم کو مجبورا ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر کرنا پڑی۔پدماوتی‘ کے خلاف ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے مظاہرے اور احتجاج جاری تھے، تاہم جیسے جیسے فلم کی نمائش کے دن قریب آتے گئے، ان میں شدت آتی گئی۔

مزیدخبریں