نیتن یاہو نےعرب ممالک سے خفیہ تعلقات کوخوش آئند قرار دیدیا

نیتن یاہو نےعرب ممالک سے خفیہ تعلقات کوخوش آئند قرار دیدیا

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےعرب ممالک سےخفیہ تعلقات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نیتن یاہو کہتے ہیں کہ عرب ممالک سے تعلقات عام راز ہے اور پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گےجس سے امن کا دائرہ وسیع ہو گا۔ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بالآخر امن قائم ہونا ہی ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان چند روز قبل ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے اسرائیل کے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے تناظر میں ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی تردید کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں