سیہون خودکش حملے کے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

09:13 AM, 24 Nov, 2017

کراچی: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گرد نادر عرف مرشد کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا جس نے انکشاف کیا ہے کہ سہیون میں مزار پر خودکش دھماکے کے لئے منصوبہ بندی کے دوران موبائل فون ایپ 'تھریما' کا استعمال کیا گیا۔

دہشت گردی کی کارروائی کو مکمل کرنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا سہارا لیا گیا اور کوئی پرائیورٹ ٹرانسپورٹ یا موٹرسائیکل استعمال نہیں کی گئی تھی۔ دہشت گرد نے بتایا کہ 15 فروری کو مزار کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا اور قریب ہی ایک گیسٹ ہاؤس میں رات بھی گزاری۔

دہشت گرد نادر نے بتایا کہ 16 فروری کو برار نامی مبینہ خودکش حملہ آور کو سیف اللہ نامی دہشت گرد نے جیکٹ پہنائی اور اس نے مزار کے اندرونی احاطے میں خودکش دھماکا کیا۔

یاد رہے کہ 16 فروری کو صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 88 افراد جاں بحق اور 250 زخمی ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں