اسلام آباد: دھرنے پر بیٹھے تحریک لبیک کے کارکنوں کے اخراجات کی تفصیل ایک نیا معمہ بن چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے پر بیٹھے تحریک لبیک کے 22سو کارکن اب تک پونے پانچ کروڑ روپے خرچ کر چکے ہیں۔ دھرنے والوں کے صرف یومیہ کھانے کا خرچ 26لاکھ 40لاکھ روپے ہے۔ گاڑیوں کی آمدو رفت کےلئے پٹرولنگ کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ حکومتی
حلقے حیران ہیں کہ آخر اتنی رقم آکہاں سے رہی ہے؟دھرنے والوں کو تین وقت بہترین کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور دوسری جانب سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کوٹھیکیداروں نے مزید کھانا اور پٹرول فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے کیونکہ معاملہ ادھار در ادھار پر چل رہا ہے۔ اس بارے میں کئی حکومتی اراکین یہ دعوے کرتے سنائی دے رہے ہیں کہ دھرنے کا مقصدمذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔