لاہور: مذکور فلم میں جنیدجمشیدکی شخصیت کی پوشیدہ جہتوں کواجاگرکیاگیاہے جو اس سے قبل منظرعام پرنہیں آسکیں۔فلم میں ان کے انتقال سے قبل سلمان احمدکے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو شامل ہے اور7دسمبر2016 کوان کے انتقال سے قبل جہازمیں ہونے والی گفتگوبھی موجودہے ۔ بتایاگیاہے کہ جنیدجمشید اپنی زندگی میں آ نسوکے نام سے ایک سپیل پراجیکٹ تیارکرناچاہتے تھے جس کامرکزی خیال معروف صوفی شاعربلھے شاہ ؒ کی نظم کدے آمل یارپیاریاکے گردگھومتاہے ۔ تاہم زندگی نے انہیں اتنی مہلت نہ دی کہ وہ اسے مکمل کرسکتے ۔