لاہور : الحمراءہال l میں دو سال کے بعد کل سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جائیگا ۔ الحمراءہال lکو تزئین و آرائش کے لئے دو سال قبل بند کر دیا گیا تھا ، اب کام مکمل ہونے کے بعد اس کو اسٹیج ڈراموں اور دیگر پروگراموں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور کلسے اسٹیج ڈرامہ ” کوئین آف 2016ء“ پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں نرگس ، ہما علی ، عائشہ چوہدری ، رائمہ خان ، افروز خان ، اکمل راہی ، مجاہد عباس اور وحید بٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر سحر عباس اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اکمل جعفری ہیں ۔یاد رہے کہ الحمراءہال lکے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق بھیکلسے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔
الحمراءہال l میں دو سال کے بعداسٹیج ڈرامہ پیش کیا جائیگا
01:12 PM, 24 Nov, 2016