صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ کی تاریخ نمائش کا اعلان

بالی وڈ فلم 31 مارچ کو نمائش کےلئے پیش کی جائےگی

11:07 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی : پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ”ہندی میڈیم“ مکمل، ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ بالی وڈ فلم 31 مارچ کو نمائش کےلئے پیش کی جائےگی۔ فلم میں صبا قمر کے ہمراہ بھارت کے معروف اداکار عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ایک انٹرویو میں فلم کے حوالے سے صبا قمر نے کہاہے کہ مجھے عرفان خان کےساتھ کام کرکے بےحد خوشی ہوئی، میں ان سے بہت متاثر ہوں، وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میرے لئے ایک بالکل نیا کھیل ہے، فلم کی ٹیم میرے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آئی، میرا اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے۔ بھارت میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے کسی قسم کا ڈر محسوس نہیں ہوا اور ٹیم نے اس دوران میرا بےحد خیال رکھا۔

مزیدخبریں