اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر ''ابھی جانے کی ضد نہ کرو''کی دھن بجائی جانے پر مہمانوں کے چہرے کھل اُٹھے نائٹ آف جنرلز لگ رہی تھی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے خوبصورت دھنے بجانے والوں کے پاس جاکر ان کی تعریف کی ۔
تقریب کی اندرونی کہانی کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کے اعزاز میںگزشتہ شب اس غیر معمولی اعشائیہ میں نئی عسکری قیادت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ۔''ابھی جانے کی ضد نہ کرو''کی دھن بھی بجائی گئی دیگر مختلف گانوں کی دھنوں سے بھی شرکاء محظوظ ہوئے آج جانے کی ضد نہ کرو کی دھن بجائی گئی تو سب کے چہرے کھل اٹھے. دیگر دھنوں میں میرا ڈھول سپاہیا،بھی شامل تھی ۔ وزیراعظم نے تمام مہمانوں کو رخصت کیا ۔وزیراعظم نے عشائیہ کے موقع پر باغ جناح میں کرکٹ کھیلنے کی یادیں بھی تازہ کی گئیں ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ آج تو نائٹ آف جنرلز لگ رہی ہے ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے گانوں کی دھنوں کی تعریف کی ۔محمد نوازشریف سے کہا گیا کہ مہمانوں کی قطار طویل ہے انفرادی طورپر رخصت کرتے ہوئے تھک جائیں گے ۔ نوازشریف نے کہا کہ کوئی بات نہیں میں سب کو فرداًفرداًرخصت کروں گا۔