میانمار اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ

10:29 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

رنگوں: میانمار اپنی سرزمین سے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ مسلمانوں کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے ۔عالمی ادارہ پناہ گزین کے سربراہ نے انکشاف کردیا۔

میانمر مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اُس کا ہدف مسلمانوں کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
تقریباً دس لاکھ آبادی پر مشتمل روہنگیا مسلمانوں کو بدھ مت کی اکثریت والے میانمار میں بیشتر افراد بنگلہ دیش سے غیرقانونی تارکین وطن سمجھتے ہیں۔ یہاں کئی نسلیں آباد رہنے کے باوجود حکومت کی جانب سے انھیں شہریت نہیں دی جاتی۔
سنہ 2012 میں رخائن ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً ایک لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

مزیدخبریں