لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پرسلمان احمد نے احتجاجاً بھارت میں کنسرٹ منسوخ کردیا

ذرائع کے مطابق 15 دسمبر سے بھارت کے مختلف شہروں میں کنسرٹس منعقد ہونے تھے جن میں سلمان احمد کا کنسرٹ بھی شامل تھا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پرسلمان احمد نے احتجاجاً بھارت میں کنسرٹ منسوخ کردیا

لاہور : معروف گلوکار سلمان احمد نے لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجاً بھارت میں اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا۔ اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی ایک ثقافتی تقریب میں اپنی شرکت منسوخ کردی ہے۔ انہوں نے یہ قدم لائن آف کنٹرل پر بھارتی جارحیت اور اس کے باعث ہونے والی شہادتوں کے خلاف احتجاجاً اٹھایا ہے۔ ذرائع کے مطابق 15 دسمبر سے بھارت کے مختلف شہروں میں کنسرٹس منعقد ہونے تھے جن میں سلمان احمد کا کنسرٹ بھی شامل تھا۔

 سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف تو بھارت معصوم پاکستانیوں کو اپنے جنگی جنون کا نشانہ بنائے اور دوسری طرف وہ وہاں جا کر گانے گائیں۔ میں اس منافقت میں حصہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بھارت میں امن کا پیغام لے کر گیا ہوں، مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کا بھارت جانے کا یہی مقصد ہوتا ہے لیکن ہمارے اس مقصد کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ بھارتیوں کو لگتا ہے کہ ہم پیسہ کمانے وہاں آرہے ہیں۔ سلمان احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی شہرت کے محتاج نہیں، الٹا انہیں وہاں بلانے والے ایونٹ کے منتظمین ان کے نام سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں اسی لیے وہ انہیں اور دیگر پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک مو ¿قف اپناتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت میں مودی کی حکومت ہے وہ بھارت نہیں جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں