بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 80افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے ایک گیس سٹیشن کے قریب خود کو ایک گاڑی سمیت دھماکے سے اڑا لیا۔ گیس سٹیشن کے پاس ایک ہوٹل بھی موجود ہے جہاں کربلا سے آنے والے زائرین آرام کی غرض سے رکتے ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 80افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 200 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔