لاہور : صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہےـ راجہ اشفاق سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد شہباز شریف انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والے رہنما ہیں اور وہ صوبے کے نادار اور کم وسیلہ طبقہ کی فلاح بہبود کے لئے اپنی صحت اور آرام کی بھی پرواہ نہیں کرتےـانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے انفراسٹر کچر،تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہےـ